نوکری کے لئے درخواست دینے والی خوبرو لڑکی کو جواب میں ایسی شرمناک ای میل بھیج دی گئی کہ دیکھ کر اس کی حالت ہی غیر ہو گئی

نوکری کے لئے درخواست دینے والی خوبرو لڑکی کو جواب میں ایسی شرمناک ای میل بھیج ...
نوکری کے لئے درخواست دینے والی خوبرو لڑکی کو جواب میں ایسی شرمناک ای میل بھیج دی گئی کہ دیکھ کر اس کی حالت ہی غیر ہو گئی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی نے نوکری کے لیے درخواست دی۔ جواب میں اسے کمپنی کی طرف سے ایسی توہین آمیز ای میل آ گئی کہ پڑھ کر اسے زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی علاقے کینٹ کے شہر ہورسمنڈین کی رہائشی اینا جیکبس نے ٹیکومیک انوائرنمنٹل سروسز میں آفس ایڈمنسٹریٹر کی نوکری کے لیے درخواست دی۔ جواب میں کمپنی نے اسے انٹرویو میں بلانے کے لیے ای میل کی لیکن ای میل کا متن ایسا توہین آمیز تھا کہ اینا جیکبس دل گرفتہ رہ گئی۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کی طرف سے ای میل میں لکھا گیا تھا کہ ”اپنے گھر سے ہی تعلیم حاصل کرنے والی انوکھی لڑکی، یونیورسٹی چھوڑنے سے اب تک نوکری حاصل نہیں کر سکی۔ سی وی سے اندازہ لگانا مشکل ہے۔ ہو سکتا ہے تم بہت اچھی ہوں لیکن ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ تمہارے دماغ کا کوئی پرزہ ڈھیلا ہو۔ بہرحال تمہارا انٹرویو لیا جا سکتا ہے اگر صرف ایک قہقہے کے لیے لینا ہے۔“

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اینا کا کہنا تھاکہ ”جب مجھے کمپنی کی ای میل موصول ہوئی تو میں بے حد خوش ہوئی۔ لیکن جب میں نے اسے کھول کر پڑھا تو مجھے انتہائی غصہ آیا کیونکہ اس کی تحریر قطعی طور پر ناگوار گزرنے والی اور بھیانک تھی۔کمپنی کی طرف سے تاحال معذرت بھی نہیں کی گئی۔“دوسری طرف کمپنی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس ای میل کے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں، لیکن ہو سکتا ہے کہ ای میل کے مندرجات کو ان کے سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا ہو۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -