پاکستان جوڈو فیڈریشن نے ایشین سینئر جوڈو چیمپین شپ کے لئے 5رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا

پاکستان جوڈو فیڈریشن نے ایشین سینئر جوڈو چیمپین شپ کے لئے 5رکنی قومی ٹیم کا ...
پاکستان جوڈو فیڈریشن نے ایشین سینئر جوڈو چیمپین شپ کے لئے 5رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان جوڈو فیڈریشن نے ایشین سینئر جوڈو چیمپین شپ کے لئے 5رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور ڈائریکٹر میڈیا مسعود احمد خان کے مطابق ٹیم میں4 کھلاڑی اور ایک افیشل شامل ہیں۔کھلاڑیوں میں شاہ حسین شاہ،قیصر خان،بابر حسین اور قاسم شہزاد شامل ہیں جبکہ افیشل میں میجر عابد مجید بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ چیمپین شپ 23 سے 29 مئی تک ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی جس کے لئے قومی ٹیم24 مئی کو ہانگ کانگ روانہ ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کی ہے توقع رکھتے ہیں کہ قومی کھلاڑی ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔

مزید :

کھیل -