حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے شخص کو فوری سزا مل گئی، ایسا منظر کہ دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے شخص کو فوری سزا مل گئی، ...
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے شخص کو فوری سزا مل گئی، ایسا منظر کہ دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاﺅن(مانیٹرنگ ڈیسک) معجزے دکھانا اللہ تعالیٰ اور اس کے اذن سے اس کے انبیاءکرامؑ ہی کے شایان شان ہے۔ کسی بشر کی کیا مجال کے انبیاءکرامؑ کی نقالی کی بھی جراءت کرے۔ گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ میں ایک عیسائی پادری نے حضرت عیسیٰؑ کی نقالی کی کوشش کی اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ ڈیلی پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جنوبی افریقہ کے علاقے مپمالنگا (Mpumalanga)میں پیش آیا جہاں جوناتھن متھیتھوا نامی پادری نے حضرت عیسیٰ ؑ کی طرف دریائے مپمالنگا کے پانی پر چلنے کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی۔ 

اس دریا میں مگرمچھوں کی بہتات ہے جس کے باعث یہ ’مگرمچھوں کا دریا‘ بھی کہلاتا ہے۔ جب یہ پادری پانی میں اترا تو ایک مگرمچھ نے اس پر حملہ کر دیا اور اسے نگل گیا۔ دی ہیرالڈ زمباوے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس پر تین مگرمچھوں نے حملہ کیا اور کاٹ کر کھا گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق جوناتھن کا تعلق سینٹ آف دی لاسٹ ڈیز چرچ سے تھا۔ چرچ کے ایک رکن ڈیکن نکوسی کا کہنا تھا کہ ”پادری نے گزشتہ ہفتے ہمیں ایمان کے متعلق سکھایا تھا اور وعدہ کیا تھا کہ کچھ روز بعد وہ ایمان کے متعلق عملی مظاہرہ کرکے دکھائے گا۔ چنانچہ وہ دریا میں اترا اور پانی پر چلنے کی کوشش کی لیکن اچانک تین مگر مچھ نمودار ہوئے اور اس پر حملہ کر دیا اور ہماری آنکھوں کے سامنے دو منٹ میں ہی اسے کھا گئے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -