آزادی اظہار کی آڑ میں پاک فوج کی تضحیک ناقابل برداشت، ایف آئی اے سوشل میڈیااکاونٹس کیخلاف کارروائی کرے:چودھری نثار

آزادی اظہار کی آڑ میں پاک فوج کی تضحیک ناقابل برداشت، ایف آئی اے سوشل ...
آزادی اظہار کی آڑ میں پاک فوج کی تضحیک ناقابل برداشت، ایف آئی اے سوشل میڈیااکاونٹس کیخلاف کارروائی کرے:چودھری نثار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں پاک فوج کی تضحیک ناقابل برداشت ہے ،ایف آئی اے سوشل میڈیا اکاونٹس کیخلاف کارروائی کرے۔

جمہوریت کے لئے وکلا کی قربانیوں نے جمہوری نظام کو استحکام فراہم کیا ِ،موجودہ قیادت ملک کو درپیش مختلف چیلنچز سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے:گورنر پنجاب

تفصیلات کے مطابق چودھری نثارکا سوشل میڈیا پر پاک فوج پر تنقید کا نوٹس لیتے ہوئے کہنا تھا کہ آئین کے تحت ملکی سیکیورٹی کے معاملات اورمتعلقہ اداروں پرتنقیدنہیں کی جاسکتی، آزادی اظہار کی آڑ میں پاک فوج یا اسکے افسران کی تضحیک ناقابل قبول ہے، کوئی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہوگاجس سے پاک فوج کے وقار پرحرف آئے۔انہوں نے ایف آئی اے کو ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دانستہ یاغیردانستہ طورپرایساجرم کرنیوالے کیخلاف سخت اور بلاتفریق کارروائی کی جائے،خواہ ملوث افراد کا تعلق کسی بھی پارٹی،جماعت یاپیشے سے کیوں نہ ہو۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -