صباء قمر فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کیلئے پہلی چوائس تھی:عرفان خان

صباء قمر فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کیلئے پہلی چوائس تھی:عرفان خان
صباء قمر فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کیلئے پہلی چوائس تھی:عرفان خان

  

ممبئی (اے پی پی) بھارتی اداکار عرفان خان نے کہاہے کہ اداکار ہ صباء قمر فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کیلئے ان کی پہلی چوائس تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے سماجی میل جول کی ویب سائیٹ یوٹیوب پرجاری ایک انٹرویو میں کہاہے کہ کسی بھی فلم میں معاون اداکار یا اداکارہ کا کردار اہمیت کا حامل ہوتا ہے،جب میں نے یوٹیوب پر صباء قمر کی ویڈیوز دیکھی تو مجھے محسوس ہوا کہ اس کردار کیلئے اس سے بہتر کوئی نہیں ۔عرفان خان نے کہاکہ انہوں نے فلم کے ہدایت کار اورپروڈیوسر سے صباقمر کو فلم میں لینے کیلئے کہا۔یہ فلم ایک ایسے جوڑے کی کہانی ہے جو اپنے بچے کو ایک اعلیٰ تعلیمی ادارے میں داخل کرنے کی جدوجہد میں ہے۔

مزید :

تفریح -