ماں کے رشتے میں کائنات کی خوبصورتی کے سارے رنگ پوشیدہ ہیں:مریم اورنگزیب

ماں کے رشتے میں کائنات کی خوبصورتی کے سارے رنگ پوشیدہ ہیں:مریم اورنگزیب
ماں کے رشتے میں کائنات کی خوبصورتی کے سارے رنگ پوشیدہ ہیں:مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماں کے رشتے میں کائنات کی خوبصورتی کے سارے رنگ پوشیدہ ہیں، ماں وہ ہستی ہے کہ جس کی عظمت بیان کرنے کیلئے لفظوں کا ذخیرہ موجود نہیں ہے۔ اتوار کو ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ماں کا رشتہ قربانی،ایثار اور محبتوں کا مجموعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماں کے رشتے میں کائنات کی خوبصورتی کے سارے رنگ پوشیدہ ہیں اور ماں رحمت ہی رحمت ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ماں سے محبت اور اس کا قرب ہی لافانی زندگی میں اللہ اور اس کے رسول مقدس کی خوشنوری کا ذریعہ ہے، جنت ماں کے قدموں تلے ہے اور اس کی طلب اور حصول ہر مسلمان کی خواہش اوّل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماں آپ کو ہر پریشانی اور مصیبت سے بچانے کا وسیلہ تو دوسری دھرتی ماں جو اس فانی زندگی میں آپ کے وقار اور اعتماد کی نشانی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنم دینے والی ماں ہو یا آزادی سے جینے کا حق دینے والی دھرتی ماں ہو، ماں سے ہمیشہ پیار کرنا چاہئے۔

مزید :

اسلام آباد -