چین کا پیش کردہ بیلٹ وروڈ منصوبہ انتہائی بروقت او ر خوش کن ہے :روسی صدر

چین کا پیش کردہ بیلٹ وروڈ منصوبہ انتہائی بروقت او ر خوش کن ہے :روسی صدر
چین کا پیش کردہ بیلٹ وروڈ منصوبہ انتہائی بروقت او ر خوش کن ہے :روسی صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ( آئی این پی )روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ چین کی طرف سے پیش کیا جانیوالا بیلٹ وروڈ منصوبہ انتہائی بروقت اورخوش کن ہے، چین کے ” بڑے پیمانے “ کے بیلٹ و روڈ منصوبے کو سیلوٹ کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا بیجنگ میں منعقدہ دوروزہ بیلٹ و روڈ منصوبہ فورم برائے بین الاقوامی ترقی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ملک نے شروع سے ہی اس منصوبے کی مدد کی ہے ، ایشیا ، یورپ اور افریقہ کے ذریعے قدیم شاہراہ ریشم کے ذریعے مربوط ممالک کے درمیان تعاون کا تاریخی تجربہ 21ویں صدی میں اہمیت کا حامل ہے جبکہ دنیا کو” انتہائی سنگین چیلنجوں“ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ پیوٹن نے عالمگیریت ، غربت اورعلاقائی تنازعات میں غیر متوازن ترقی جیسے عالمگیر چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے زیادہ تعاون کی ضرورت پر زوردیا اور کہا کہ روس منجملہ دوسری باتوں کے یورو ایشین اقتصادی یونین (ای ای یو ) کے فروغ کیلئے اپنے پارٹنروں کے ساتھ کام کررہا ہے۔ بیلٹ و روڈ منصوبے ، ای ای یو ، شنگھائی تعاون تنظیم اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان ) کے ادغام نے وسیع تر یورو ایشیاءپارٹنرشپ کی تعمیر کی بنیاد رکھ دی ہے۔

ماں کے رشتے میں کائنات کی خوبصورتی کے سارے رنگ پوشیدہ ہیں:مریم اورنگزیب

روسی صدر کا کہنا تھا کہ مصنوعات کی ترسیل میں سہولت فراہم کر کے مختلف ممالک کی فرموں کے درمیان تعاون ، بنیادی ڈھانچوں کی تعمیر اور مشترکہ اور بڑے پیمانے کے تحقیقی اداروں کے قیام جیسے موجودہ اقدامات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ چین کی طرف سے تجویز کیا جانیوالا بیلٹ و روڈ منصوبہ ” انتہائی بروقت اور خوش کن “ ہے ۔