نریندر مودی خطے میں امن نہیں چاہتے، سپریم کورٹ کے فیصلے نے پی ٹی آئی کاجنازہ نکال دیا:رانا ثنا اللہ

نریندر مودی خطے میں امن نہیں چاہتے، سپریم کورٹ کے فیصلے نے پی ٹی آئی کاجنازہ ...
نریندر مودی خطے میں امن نہیں چاہتے، سپریم کورٹ کے فیصلے نے پی ٹی آئی کاجنازہ نکال دیا:رانا ثنا اللہ

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خطے میں امن نہیں چاہتے لیکن وہ خطے کا امن خراب میں ناکام رہیں گے جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے تحریک انصاف کا جنازہ نکال دیا ہے ۔

پی ایس 114ضمنی انتخابات، پیپلز پارٹی نے سعید غنی کو امیدوار نامزد کردیا

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاسی فیصلے عوام کی عدالت میں ہوں گے جبکہ عوام پی ٹی آئی کی سیاست کو تسلیم نہیں کرتی اور2018 کے انتخابات میں فیصلہ ہوجائے گا کہ عوام کس کےساتھ ہیں۔انہو ں نے کہا کہ اس ملک کی خدمت سیاست دانوں نے کی ہے اورہماری حکومت میں ہی پاکستان ایٹمی قوت بنا تھا۔جے آئی ٹی میں پی ٹی آئی کوناکامی ہوگی جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے پی ٹی آئی کاجنازہ نکال دیا ہے ۔

مزید :

قومی -