پیپلزپارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ،عام انتخابات میں ملک بھرکی طرح بلوچستان میں بھی کلین سویپ کریں گے :بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ،عام انتخابات میں ملک بھرکی طرح بلوچستان ...
پیپلزپارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ،عام انتخابات میں ملک بھرکی طرح بلوچستان میں بھی کلین سویپ کریں گے :بلاول بھٹو زرداری

  

کوئٹہ (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے جوکہ ہمیشہ سے ملک میں مظلوم اورغریب عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے،  پیپلزپارٹی کامنشورجمہوریت کے فروغ ،  قانون  و آئین کی بالادستی اورعوام کے حق حکمرانی ہے آنے والے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی ملک بھرکی طرح بلوچستان میں بھی کلین سویپ کرے گی .

نصیرآباد بھنگرقومی اتحاد کے وائس چیئرمین میر جعفر کریم بھنگر کے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جعفرکریم بھنگرکی شمولیت سے پارٹی کو بلوچستان میں مزید تقویت حاصل ہوگی اوربلوچستان میں پیپلزپارٹی مزید مستحکم اورمنظم ہوگی پیپلزپارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے جوکہ ہمیشہ سے ملک میں مظلوم اورغریب عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے پیپلزپارٹی کامنشورجمہوریت کے فروغ قانون اورآئین کی بالادستی اورعوام کے حق حکمرانی ہے آنے والے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی ملک بھرکی طرح بلوچستان میں بھی کلین سویپ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ میرجعفرکریم بھنگرنے پیپلزپارٹی میں شمولیت کرکے ایک مثبت سوچ اپنائی ہے کیونکہ یہ شہداکی جماعت ہے جوکہ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہدکررہی ہے،ان کی شمولیت سے نصیرآباد ڈویڑن میں سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے کے ساتھ پیپلزپارٹی کو ایک بہت بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی تیزی سے بلوچستان میں مستحکم اور مضبوط ہوتی جارہی ہے عوام جو اعتماد ہے اس جماعت سے وابسطہ افرادعوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے ہیں،اس موقع پر میر جعفرکریم بھنگر نے کہاکہ میں نے سوچ سمجھ کر اوراپنے دوست اوررفقاء سے صلاح مشورے کے بعد ایک قومی جماعت میں شمولیت کرکے سیاسی زندگی کا آغازکردیا ہے اورآنے والے وقت میں بھرپورکوشش کریں گے کہ پیپلزپارٹی کو نصیرآباد ڈویڑن کا قلعہ بنائیں کیونکہ یہی جماعت ہے کہ جوکہ جمہوری اصولوں کو اپناتے ہوئے ملک میں ایک مثبت سیاست کوفروغ دے رہی ہے چیئرمین بلاول بھٹو ذراری ایک نوجوان قیادت کے مالک ہیں جوکہ ملک میں عوام کے حقوق اورملکی اداروں کو مضبوط کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید :

قومی -