کرپشن تحریک انصاف ہی نہیں پاکستان کے 20کروڑ عوام کا مسئلہ ہے،جمہوریت اور قانون سے ہٹ کر کسی اقدام کا سوچ بھی نہیں سکتے:چوہدری سرور

کرپشن تحریک انصاف ہی نہیں پاکستان کے 20کروڑ عوام کا مسئلہ ہے،جمہوریت اور ...
کرپشن تحریک انصاف ہی نہیں پاکستان کے 20کروڑ عوام کا مسئلہ ہے،جمہوریت اور قانون سے ہٹ کر کسی اقدام کا سوچ بھی نہیں سکتے:چوہدری سرور

  

لاہور (یوپی آئی)سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہم جمہو ریت‘آئین وقانون سے ہٹ کر کسی اقدام کا سوچ بھی نہیں سکتے جبکہ کر پشن تحر یک انصاف یا کسی اور جماعت یا فر د کا نہیں پاکستان کے20کروڑ عوام کا مسئلہ ہے۔

نریندر مودی خطے میں امن نہیں چاہتے، سپریم کورٹ کے فیصلے نے پی ٹی آئی کاجنازہ نکال دیا:رانا ثنا اللہ

تفصیلات کے مطابق تحر یک انصاف ملک میں کر پشن کے خاتمے کیلئے عمران خان کی قیادت میں جو جنگ لڑ رہی ہے اس میں عوامی طاقت کیساتھ انشاء اللہ ضرورکا میاب ہوں گے اور ملک میں کر پشن کر نیوالے تمام لوگ ضرور انصاف کے کٹہرے میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کا ہر مطالبہ اور ہر بات آئین وقانون اور جمہو ریت کے مطابق ہے اور ہم کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت کا سوچ بھی نہیں سکتے جو لوگ تحر یک انصاف کو بدنام کر نے کی سازشیں کر رہے ہیں انکو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا اور تحر یک انصاف عوام کے دلوں پر راج کرتی رہیں گی۔

مزید :

قومی -