پیپلزپارٹی کامنشورجمہوریت کے فروغ قانون اورآئین کی بالادستی اورعوام کے حق حکمرانی ہے: بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کامنشورجمہوریت کے فروغ قانون اورآئین کی بالادستی اورعوام کے حق ...
پیپلزپارٹی کامنشورجمہوریت کے فروغ قانون اورآئین کی بالادستی اورعوام کے حق حکمرانی ہے: بلاول بھٹو

  

کوئٹہ(صباح نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کا منشور جمہوریت کے فروغ قانون اورآئین کی بالادستی اورعوام کے حق حکمرانی ہے جبکہ پیپلزپارٹی تیزی سے بلوچستان میں مستحکم اور مضبوط ہوتی جارہی ہے۔

چاروں وزرائے اعلیٰ نے ون بیلٹ ون روڈ فورم کو چار چاند لگادیے، شہباز شریف، بلوچستان میں دہشتگردی سے بھارت نے اپنا پیغام پہنچایا: ثنا ءاللہ زہری

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا نصیرآباد بھنگرقومی اتحاد کے وائس چیئرمین میر جعفر کریم بھنگر کے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے جوکہ ہمیشہ سے ملک میں مظلوم اورغریب عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے پیپلزپارٹی کامنشورجمہوریت کے فروغ قانون اورآئین کی بالادستی اورعوام کے حق حکمرانی ہے آنے والے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی ملک بھرکی طرح بلوچستان میں بھی کلین سوئپ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ جعفرکریم بھنگرکی شمولیت سے پارٹی کو بلوچستان میں مزید تقویت حاصل ہوگی اوربلوچستان میں پیپلزپارٹی مزید مستحکم اورمنظم ہوگی جبکہ میرجعفرکریم بھنگرنے پیپلزپارٹی میں شمولیت کرکے ایک مثبت سوچ اپنائی ہے کیونکہ یہ شہداکی جماعت ہے جوکہ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہدکررہی ہے ان کی شمولیت سے نصیرآباد ڈویڑن میں سیاسی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے کے ساتھ پیپلزپارٹی کو ایک بہت بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

دوسری جانب میر جعفرکریم بھنگر نے کہاکہ میں نے سوچ سمجھ کر اوراپنے دوست اوررفقا سے صلاح مشورے کے بعد ایک قومی جماعت میں شمولیت کرکے سیاسی زندگی کا آغازکردیا ہے اورآنے والے وقت میں بھرپورکوشش کریں گے کہ پیپلزپارٹی کو نصیرآباد ڈویڑن کا قلعہ بنائیں کیونکہ یہی جماعت ہے کہ جوکہ جمہوری اصولوں کو اپناتے ہوئے ملک میں ایک مثبت سیاست کوفروغ دے رہی ہے چیئرمین بلاول بھٹو ذراری ایک نوجوان قیادت کے مالک ہیں جوکہ ملک میں عوام کے حقوق اورملکی اداروں کو مضبوط کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس موقع پر پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک،صوبائی جنرل سیکرٹری اقبال شاہ ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی ،فریال تالپور اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

قومی -