سندھ کے حکمرانوں نے میرا کام آسان کردیا ، اب کراچی کی ایک ایک گلی بند ہوگی، کارکن پر امن احتجاج جاری رکھیں: مصطفیٰ کمال

سندھ کے حکمرانوں نے میرا کام آسان کردیا ، اب کراچی کی ایک ایک گلی بند ہوگی، ...
سندھ کے حکمرانوں نے میرا کام آسان کردیا ، اب کراچی کی ایک ایک گلی بند ہوگی، کارکن پر امن احتجاج جاری رکھیں: مصطفیٰ کمال

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتاری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ میرے بچوں کے پانی بھرنے پر مجھے گرفتار کرکے لے جا رہے ہیں، سندھ کے حکمرانوں نے میرا کام آسان کردیا ہے ، اب کراچی کی ایک ایک گلی بند ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل پر پی ایس پی کے ملین مارچ پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن کا بھرپور استعمال کیا گیا جس کے بعد چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے اپنے کارکنوں کے ہمراہ آگے بڑھنے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرعون مجھ پر اور میرے بچوں پر فائرنگ کر رہے ہیں، مطالبات سے دستبردار نہیں ہو سکتا حقوق لے کر رہیں گے، حکمران مذاکرات کرنے نہیں لالی پاپ دینے آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پر امن ہے کسی کو پتھر تک نہیں مارا، احتجاج پورے شہر میں پھیلے گا، کارکنوں سے پر امن احتجاج جاری رکھنے کا کہتا ہوں ۔ تشدد کرکے حکمرانوں نے ہمارا کام اور آسان کردیا ہے ، اب کراچی کی ایک ایک گلی بند ہوگی اوریہ نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -