مطالبہ نیا نہیں ، وزیر اعظم کے استعفیٰ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،عوام کی پرچی سے ہی تبدیلی آئے گی :ڈاکٹر مصدق ملک

مطالبہ نیا نہیں ، وزیر اعظم کے استعفیٰ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،عوام کی ...
مطالبہ نیا نہیں ، وزیر اعظم کے استعفیٰ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،عوام کی پرچی سے ہی تبدیلی آئے گی :ڈاکٹر مصدق ملک

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ2018 کے الیکشن میں وزیر اعظم نواز شریف عوام کی عدالت میں جائیں گے اور اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کریں گے،  عوام کی پرچی سے ہی تبدیلی آئے گی،  وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کوئی نئی بات نہیں مگر استعفیٰ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،  اپوزیشن جماعتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر مصد ق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کوئی نئی بات نہیں ، 2013 کے الیکشن کی طرح اپوزیشن جماعتیں پانامہ کیس کا فیصلہ بھی تسلیم نہیں کر رہی ہیں، وزیراعظم کو اس منصب پر سیاسی جماعتوں نے نہیں بلکہ پاکستان کے20کروڑ عوام نے بٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پانامہ کے فیصلہ سے قبل ہی اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیا تھا، اپوزیشن جماعتوں کو آئندہ انتخابات کا انتظار کرنا چاہئے، 2018 کے الیکشن میں وزیر اعظم نواز شریف عوام کی عدالت میں جائیں گے اور اپنے آپ کو  دوبارہ احتساب کیلئے پیش کریں گے ،اپوزیشن جماعتوں کو ایک بات سمجھنی چاہئے کہ عوام کی پرچی سے ہی تبدیلی آئے گی اور کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں ہے۔

مزید :

قومی -