وزیرداخلہ کی پی ایس پی کی ریلی پر شیلنگ کی مذمت، پرامن اجتماع پر اس قسم کا شدید ردعمل سمجھ سے بالاتر ہے: چودھری نثار

وزیرداخلہ کی پی ایس پی کی ریلی پر شیلنگ کی مذمت، پرامن اجتماع پر اس قسم کا ...
وزیرداخلہ کی پی ایس پی کی ریلی پر شیلنگ کی مذمت، پرامن اجتماع پر اس قسم کا شدید ردعمل سمجھ سے بالاتر ہے: چودھری نثار

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرداخلہ چودھری نثار نے پی ایس پی کی ریلی پر شیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن اجتماع پر اس قسم کا شدید ردعمل سمجھ سے بالاتر ہے۔

پاک سرزمین کی ریلی ،میٹرو پول کا علاقہ میدان جنگ بن گیا ، پولیس کی شیلنگ ،لاٹھی چارج واٹر کینن کا اندھا دھند استعمال، مصطفی کمال ،انیس قائم خانی سمیت پی ایس پی کی مرکزی قیادت اور کئی کارکن گرفتار

تفصیلات کے مطابق چودھری نثار کا مصطفی کمال سمیت پی ایس پی کے دیگر سینیئر سیاسی رہنماوں کی گرفتاری پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے عوام کیلئے حقوق مانگنے والوں پر تشدد کیا ہے جبکہ پاکستان کا قانون اور آئین پرامن احتجاج کی مکمل اجازت دیتا ہے۔

مزید :

قومی -