ملک میں بڑھتے ہو ئے چینی اثرو رسوخ کی وجہ سے امریکہ اب پاکستان کو آئی ایم ایف اور امداد کے نام پر استعمال نہیں کر سکے گا:سینیٹر ساجد میر

ملک میں بڑھتے ہو ئے چینی اثرو رسوخ کی وجہ سے امریکہ اب پاکستان کو آئی ایم ایف ...
ملک میں بڑھتے ہو ئے چینی اثرو رسوخ کی وجہ سے امریکہ اب پاکستان کو آئی ایم ایف اور امداد کے نام پر استعمال نہیں کر سکے گا:سینیٹر ساجد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ  سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پاکستان میں بڑھتا ہوا چینی اثرو رسوخ پاکستان کو امریکہ سے دور کررہا ہے،  امریکہ اب پاکستان کو صرف امداد اور آئی ایم ایف کے ذریعے استعمال نہیں کر سکے گا۔

قطر کے شہر دوحہ میں تنظیمی دورے کے دوران مقامی عہدیداروں کی طرف سے منعقدہ استقبالیہ  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ چین کے تعاون سے پاکستان میں توانائی کے جاری منصوبے توانائی کا بحران ختم کرنے میں ممدومعاون ہونگے،  پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے راستے کھل رہے ہیں،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ اقوام عالم کیلئے ترقی و خوشحالی کے محفوظ راستے کھول دے گا،سی پیک پاک چین  بے لوث دوستی کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کا یہ ثمر علاقائی اور عالمی ترقی و خوشحالی اور امن و استحکام کی ضمانت بنا ہے، ہمیں اب سی پیک کیخلاف بھارتی سازشوں کو بھی مل کر ناکام بنانا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران مستونگ اور گوادر میں دہشت گردی اور تخریب کا ری وارداتیں ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہیں،  پاکستان اور چین کے دشمن دونوں ممالک کی دوستی اور مشترکہ منصوبوں پر سیخ پا ہیں اور ان سے یہ سب کچھ برداشت نہیں ہورہا ، پوری قوم متحد ہو کر ملکی سلامتی کا تحفظ کرے گی۔

مزید :

عرب دنیا -