پریس کلب میں ’’میوزیکل نائٹ ‘‘ کا اہتمام ،معروف گلو کار رفاقت علی خان نے آواز کا جادو جگایا ،کلب ممبران اور فیملیز کی بھر پور شرکت

پریس کلب میں ’’میوزیکل نائٹ ‘‘ کا اہتمام ،معروف گلو کار رفاقت علی خان نے ...
پریس کلب میں ’’میوزیکل نائٹ ‘‘ کا اہتمام ،معروف گلو کار رفاقت علی خان نے آواز کا جادو جگایا ،کلب ممبران اور فیملیز کی بھر پور شرکت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور پریس کلب کی کلچرل اینڈ انٹر ٹینمنٹ کمیٹی کے زیرِ اہتمام ’’ میوزیکل نائٹ‘‘ کا انعقاد کیا گیا ، میوزیکل نائٹ میں نامور گلوکاررفاقت علی خان کے علاوہ فر حانہ ارشد اور زوہیب اظہر نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

گلوکار رفاقت علی خان نے اپنے مشہور گیتوں کے علاوہ کلاسیکل اورنیم کلاسیکل گیت گا کر حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔میو زیکل نائٹ کی نظامت کے فرائض کلچرل اینڈ انٹر ٹینمنٹ کمیٹی کے سربراہ شاہنواز رانا نے ادا کئے۔میوزیکل نائٹ میں ممبر گورننگ باڈی قاسم علی رضا،رضوان خالد ،نعمان وہاب اور کلچرل اینڈ انٹر ٹینمنٹ کمیٹی کے کنونیئرسلیم کامران اراکین کمیٹی عمران احسان،ساجد یزدانی، اے آر گل، شہباز چوہدری، نبیل مشتاق کھوکھرسمیت پریس کلب کے معزز ممبران اور انکی فیملیزنے کثیر تعداد شرکت کی۔

اس موقع پر صدر لاہور پریس کلب محمد شہباز میاں نے کہا کہ معزز ممبران اور انکی فیملیزکا ہجوم دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ ہم پریس کلب کو فیملی کلب بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کلچرل اینڈ انٹر ٹینمنٹ کمیٹی کی جانب سے ایک مرتبہ پھر خوبصورت تقریب کے انعقاد پر انکی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ممبران کی تفریح کے لئے منتخب باڈی ایسی تقریبات کا انعقاد باقاعدگی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔پروگرام کے اختتام پر صدر پریس کلب محمد شہباز میاں،سیکرٹری پریس کلب عبد المجیدساجداورسابق سیکرٹری پریس کلب ضیاءاللہ خان نیازی کی جانب سے معزز مہمانوں کو پھول اور یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

مزید :

تفریح -