چھری تیز کرنے کا وہ طریقہ جسے جان کر آپ ابھی اس پر عمل کریں گے

چھری تیز کرنے کا وہ طریقہ جسے جان کر آپ ابھی اس پر عمل کریں گے
چھری تیز کرنے کا وہ طریقہ جسے جان کر آپ ابھی اس پر عمل کریں گے

  

کراچی(نیوزڈیسک) ماضی قریب میں اکثر لوگ اپنے ہی گھروں میں چھریاں اور چاقو تیزکرلیا کرتے تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اب یہ عمل متروک ہوتا جارہا ہے۔ چھریاں اور چاقو تیز کرنا مشکل عمل لگنے لگا ہے، آئیے آ پ کو گھر پر ہی چھری تیز کرنے کا انتہائی آسان طریقہ بتاتے ہیں۔ اپنے گھر میں موجود چاقوﺅں کو پھینکنے کی بجائے اس آسان طریقے سے تیز کریں۔

اشیا

چھری تیز کرنے کے لئے ایک عدد پتھر کی سِل

ایک عدد چھری

پانی اور کپڑا

تیز کرنے کا طریقہ

*پتھر کی سل کو ایک منٹ کے لئے پانی میں بھگودیں تاکہ یہ گیلا ہوجائے اور اس پر چھری بآسانی چل سکے۔

*اب اس سِل کو کچن میں ہموار جگہ پر رکھیں، کوئی نرم جگہ کا انتخاب ہرگز نہ کریں۔

*اب چھری کو تھوڑا ساگیلا کریں اور اسے 10ڈگری پر رکھ کر پہلے ایک سائیڈ اور پھر دوسری سائیڈ کو سِل پر رگڑیں۔

*چھری کی سائیڈز باری باری تیز کریں اور پانچ سے دس منٹ تک یہ عمل دہرائیں۔

ملک میں بڑھتے ہو ئے چینی اثرو رسوخ کی وجہ سے امریکہ اب پاکستان کو آئی ایم ایف اور امداد کے نام پر استعمال نہیں کر سکے گا:سینیٹر ساجد میر

مزید :

ڈیلی بائیٹس -