داعش جیسے فتنوں کے مقابلے کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہونا ہو گا ، دہشت گردی کو اسلام سے منسوب کرنے والے مسلمانوں کے حقیقی دشمن ہیں: طاہر اشرفی

داعش جیسے فتنوں کے مقابلے کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہونا ہو گا ، دہشت گردی کو ...
 داعش جیسے فتنوں کے مقابلے کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہونا ہو گا ، دہشت گردی کو اسلام سے منسوب کرنے والے مسلمانوں کے حقیقی دشمن ہیں: طاہر اشرفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) داعش جیسے فتنوں کے مقابلے کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہونا ہو گا ، مولانا عبد الغفور حیدری پر حملہ پاکستان کے امن پسندوں پر حملہ ہے ، پاکستان کی مذہبی قوتوں نے ہمیشہ اتحاد ، یکجہتی اور فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف جدوجہد کی ہے اور وہ جاری رہے گی ۔

جدہ میں مختلف ممالک کے علماء سے گفتگو کرتے ہوئے  پاکستان علماء کونسل کے  چیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے، اسلام کے نام پر دہشت گردی کرنے والے اور دہشت گردی کو اسلام سے منسوب کرنے والے مسلمانوں کے حقیقی دشمن ہیں، عالمی اسلامی عسکری اتحاد کی طرح عالمی اسلامی فکری اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اور پاکستان علماء کونسل دنیا ئے اسلام کے اہم ترین قائدین کی مشاورت سے اس کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ  سعودی عرب میں ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس اور امریکی قیادت کی سعودی عرب آمد خوش کن ہے ، ملت اسلامیہ اس کانفرنس سے امید کرتی ہے کہ عالم اسلام کے مسائل حل ہوں گے اور مستقبل میں دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف جدوجہد کو بلا تفریق   اور دہشت گردی کو کسی مذہب اور مسلک سے نہیں جوڑا جانا چاہیے ، ایرانی قیادت کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ عرب ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری کیلئے کوشش کرے اور معاملات کو مل بیٹھ کر حل کیا جائے۔

مزید :

عرب دنیا -