پی ایس پی کے16میں سے10مطالبات تسلیم کئے تھے، جو فرد قانون ہاتھ میں لے گا کارروائی کریں گے: وقار مہدی

پی ایس پی کے16میں سے10مطالبات تسلیم کئے تھے، جو فرد قانون ہاتھ میں لے گا ...
پی ایس پی کے16میں سے10مطالبات تسلیم کئے تھے، جو فرد قانون ہاتھ میں لے گا کارروائی کریں گے: وقار مہدی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) رہنما ءپیپلز پارٹی وقار مہدی نے پی ایس پی کی ریلی پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اورلاٹھی چارج پر کہا ہے کہ پاک سرزمین کے16میں سے10مطالبات سندھ حکومت نے تسلیم کر لئے تھے۔ جو کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں لے گا اس سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا، پی ایس پی کے مظاہرین کے خلاف بھر پور کارروائی کریں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ ، قومی ٹیم تاریخ رقم کرنے سے 4وکٹ کی دوری پر

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سندھ کے رہنماءوقار مہدی کا کہنا تھا کہ حکومتی وفد پی ایس پی سے مذاکرات کے لئے گیا تھا ، حکومت پاک سر زمین پارٹی کی قیادت سے مذاکرات میں سنجید ہ تھی، مذاکرات کے دوران حکومت نے پی ایس پی کے16میں سے10مطالبات تسلیم کر لئے تھے ۔ لیکن مصطفی کمال نے ہماری بات چیت کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔ سندھ پولیس نے جو کچھ کیا وہ مناسب نہیں تھا مگر جو بھی کوئی قانون میں ہاتھ میں لیتا ہے اسے اجازت نہیں دیں گے۔احتجاج جب کا جمہوری حق ہے، لیکن احتجاج کا بھی دائر ہ ہوتا ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کے گرفتار کارکنوں کے خلاف قانون کی خلاف ورزی پر جو بھی مقدمہ بنے گا ۔

مزید :

کراچی -