سی پیک میں ڈیٹا آپٹیکل فائبر کے منصوبے بھی شامل، پاکستان ٹیکنالوجی کے انقلاب سے استفادہ کرسکے گا:احسن اقبال

سی پیک میں ڈیٹا آپٹیکل فائبر کے منصوبے بھی شامل، پاکستان ٹیکنالوجی کے انقلاب ...
سی پیک میں ڈیٹا آپٹیکل فائبر کے منصوبے بھی شامل، پاکستان ٹیکنالوجی کے انقلاب سے استفادہ کرسکے گا:احسن اقبال

  

اسلام آباد(اے پی پی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک میں ڈیٹاآپٹیکل فائبر کے منصوبے بھی شامل ہیں اور پاکستان ٹیکنالوجی کے انقلاب سے استفادہ کرسکے گا۔

سیاست اور جمہوریت کو کرپٹ اشرافیہ نے یرغمال بنا رکھا ہے ،حکمرانوں کے دروازے عوام کیلئے بند ، مودی اور جندال کیلئے کھلے ہیں:سینیٹر سراج الحق

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک میں صرف ریلوے اور بنیادی ڈھانچہ کے شعبوں پر ہی توجہ نہیں دی جا رہی تاہم اس میں ڈیٹاآپٹیکل فائبر کے منصوبے بھی شامل ہیں تاکہ پاکستان ٹیکنالوجی کے انقلاب سے استفادہ کرسکے۔ اس وقت ہم معلومات اور آگاہی کے دور سے گزر رہے ہیں جو ڈیجیٹل کی دنیا کے ذریعے علم وآگاہی فراہم کررہا ہے جبکہ انہوں نے چین صف اول انفارمیشن ٹیکنالوجی مینوفیکچرز کمپنی ہواوے پر زور دیا ہے کہ وہ اطلاعات و آگاہی کے انقلاب میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے ملک میں تحقیق و ترقی کے مراکز قائم کرے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے مزیدکہا کہ پاکستان اب نالج کیپٹل کے شعبہ میں سرمایہ کاری کررہا ہے اور ملک کے پاس نوجوانوں کا خزینہ ہے جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بجٹ گزشتہ 3 سال میں دوگنا کردیا گیا ہے جس میں آئندہ مالی سال کے دوران مزید اضافہ کیا جائے گا اور ریبوٹ کے شعبہ کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں3 مزید سنٹر آف ایکسیلینس قائم کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سائبر ٹیکنالوجی کے شعبہ میں نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور پاکستان طلبہ کو اس میں مہارت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ آج کے دور کا تاجر مہارتوں کی ترقی اور علم وآگاہی کو ترجیح دیتا ہے جبکہ انہوں نے طلباءپر زور دیا کہ وہ سوال کے ذریعے سیکھنے پر خصوصی توجہ دیں اور نئے نئے تصورات پیش کریں تاکہ تعلیم وتربیت سے بھر پور استفادہ کیا جاسکے۔

.

مزید :

قومی -