مرمت اور صفائی ، گریٹر اقبال پارک میں ڈانسنگ فوارے اور جھیل 21روز کیلئے بند کردی گئی

مرمت اور صفائی ، گریٹر اقبال پارک میں ڈانسنگ فوارے اور جھیل 21روز کیلئے بند ...
 مرمت اور صفائی ، گریٹر اقبال پارک میں ڈانسنگ فوارے اور جھیل 21روز کیلئے بند کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ایچ اے گریٹر اقبال پارک میں ڈانسنگ فواروں کی مرمت اور جھیل کی صفائی کے لئے آئندہ 21 روز کے لئے رنگا رنگ شو منعقد نہیں ہو سکے گا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے ڈانسنگ فواروں  اور جھیل کی صفائی کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے  آج اتوار کے روز رات ساڑھے نو بجے گریٹراقبال پارک میں ڈانسنگ فواروں  کا آخری شومنعقد ہوا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔پی ایچ اے کی جانب سے  ڈانسنگ فواروں کی مرمت  اور جھیل کی صفائی  کی وجہ سے آئندہ 21 روز کیلئے ڈانسنگ فوارے بند اور جھیل خشک رہے گی .چینی کمپنی ٹی ایس وائی کے ماہرین صفائی کا عمل تین ہفتوں میں مکمل کریں گے,  پی ایچ اے شہریوں کو آگاہی کے لئے پارک میں بینرز بھی نصب کرے گا , چینی عملہ فواروں کی مکمل چیکنگ اور مرمت کرے گا۔

مزید :

لاہور -