سندھ میں آمرانہ طرز حکومت ، وفاق مداخلت کرے: آصف حسنین

سندھ میں آمرانہ طرز حکومت ، وفاق مداخلت کرے: آصف حسنین
سندھ میں آمرانہ طرز حکومت ، وفاق مداخلت کرے: آصف حسنین

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک سرزمین پارٹی کے رہنماءآصف حسنین نے کہا ہے کہ سندھ میں آمرانہ طرز حکومت رائج ہے، احتجاج کرنے والوں کی زبان بندی کی جارہی ہے۔ وفاق سندھ حکومت کے اس آمرانہ طرز سیاست کا نوٹس لے کر مداخلت کرے۔

سیاست اور جمہوریت کو کرپٹ اشرافیہ نے یرغمال بنا رکھا ہے ،حکمرانوں کے دروازے عوام کیلئے بند ، مودی اور جندال کیلئے کھلے ہیں:سینیٹر سراج الحق

پاک سر زمین پارٹی کے رہنماءآصف حسنین سندھ حکومت کی جانب سے پی ایس پی کی ریلی پر تشدد کے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ہماری آواز بند کرنا چاہ رہی ہے، ایسا نہ ہو کہ کل ہم مارشل لاءکا مطالبہ کردیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس کی جانب سے ریلی پر حملے کے باعث ہمارے کئے کارکن اور2بچیاں لاپتہ ہیں ۔جبکہ پولیس نے ہمارے نہتے کارکنوں پر گولیاں چلائیں ۔ ہمارا احتجاج پر امن تھا ، ہم ریڈ زو ن میں داخل نہیں ہوئے تھے ، ہم نے تو صرف یہ کہا تھا کہ ہمیں پانی دیا جائے مگر سندھ حکومت نے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کے ذریعے جواب دیا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ ، قومی ٹیم تاریخ رقم کرنے سے 4وکٹ کی دوری پر

رہنماءپی ایس پی نے اپنے کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہ تھکے ہیں اور نہ ہی جھکے ہیں ،ہمارے مرکز ی قائدین کو گرفتار کیا گیا ہے، کارکن پرامن رہیں ۔ انیس قائم خانی کچھ دیر میں لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

مزید :

کراچی -