پار لیمنٹ کے خلاف سازشیں کر نیوالے جمہوریت دشمن، حکومت کو ہر صورت آئینی مدت پوری کر نی چاہیے :مولانا فضل الرحمن

پار لیمنٹ کے خلاف سازشیں کر نیوالے جمہوریت دشمن، حکومت کو ہر صورت آئینی مدت ...
پار لیمنٹ کے خلاف سازشیں کر نیوالے جمہوریت دشمن، حکومت کو ہر صورت آئینی مدت پوری کر نی چاہیے :مولانا فضل الرحمن

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں ہر صورت حکومت کو آئینی مدت پوری کرنی چاہیے ، پار لیمنٹ کے خلاف سازشیں کر نیوالے جمہوریت دشمن ہیں قوم انکو کسی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیں گی ، انتخابات اپنے وقت پر ہوں تو جمہوریت مضبوط ہوگی،  تبدیلی کے جھوٹے نعرے لگانیوالوں کا اصل چہرہ خیبر پختونخواہ میں مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الر حمن نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ آئین وقانون اور جمہو ریت کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے اور ہم ملک کی مضبوطی ‘ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کا قانون موجود ہے مگرقانون نافذ کرنے والے کمزور ہیں لیکن حادثات کا بہانہ بنا کر توہین رسالتﷺ  کے قانون میں ترمیم کی اجازت نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ، ہم دہشت گردوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ جو مر ضی کر لیں ،ہم  ان سے خوفزدہ ہونیوالے نہیں بلکہ انکا جرات کیساتھ مقابلہ کر یں گے ۔

مزید :

قومی -