وزیراعظم کی گوادر میں جاں بحق مزدوروں کے اہلخانہ کیلئے فی خاندان 10 لاکھ روپے مالی امداد کی فراہمی کی ہدایت

وزیراعظم کی گوادر میں جاں بحق مزدوروں کے اہلخانہ کیلئے فی خاندان 10 لاکھ روپے ...
وزیراعظم کی گوادر میں جاں بحق مزدوروں کے اہلخانہ کیلئے فی خاندان 10 لاکھ روپے مالی امداد کی فراہمی کی ہدایت

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمدنوازشریف نے گزشتہ روز گوادر میں نامعلوم دہشت گردوں کی  فائرنگ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے اہلخانہ کیلئے فی خاندان 10 لاکھ روپے کی مالی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم نے سانحہ میں زخمی ہونے والے افراد کے لئے فی کس 5 لاکھ روپے کی مالی امداد کی فراہمی کی بھی ہدایت کی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -