امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی سے قبل اسرائیل میں ہائی الرٹ

امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی سے قبل اسرائیل میں ہائی الرٹ
امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی سے قبل اسرائیل میں ہائی الرٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ وہ غزہ پٹی کے اطراف اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنے جنگجو فوجی یونٹوں کی تعداد کو دو گنا کر دے گی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک اخباری بیان میں کیا۔ اس اقدام کا مقصد امریکی سفارت خانے کے تل ابیب سے بیت المقدس منتقل ہونے کے موقع پر ممکنہ احتجاجی مظاہروں سے نمٹنا ہے۔مذکورہ فیصلے میں مقبوضہ مشرقی بیت المقدس شامل نہیں ہے جہاں امن و امان کی ذمّے داری اسرائیلی پولیس کے پاس ہے۔فوجی ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس کے زیر انتظام سرحدی محافظین کے اہل کاروں کو امن برقرار رکھنے اور فوج کے مشن میں مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ شام کے مقبوضہ گولان کے علاقے میں کشیدگی کے باوجود وہاں تعینات اسرائیلی فورسز میں اضافے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔