سی پیک منصوبوں سے روزگار کے 70ہزار مواقع پیدا ہونگے ، چینی سفیر

سی پیک منصوبوں سے روزگار کے 70ہزار مواقع پیدا ہونگے ، چینی سفیر

  

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں چینی سفیر نے کہاکہ سی پیک منصوبوں سے پاکستانی نوجوانوں کیلئے مواقع پیدا ہوں گے۔گزشتہ روز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمن نے پارلیمنٹ ہاؤس میں چین کے سفیریاؤجنگ سے ملاقات کے،اس موقع پر پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤجنگ نے کہا کہ ایشیا ابھر رہا ہے اورخطے کے عوام کواپنے وسائل پر دسترس حاصل اورمعاشی مواقع بروئے کارلاتے ہوئے اپنی تقدیرکامالک خودبننے کی ضرورت ہے،14منصوبوں سے پاکستانی نوجوانوں کیلئے روزگارکے70ہزارمواقع پیدا ہونگے،جبکہ مزیدمنصوبے بھی زیرغورہیں،جن سے روزگارکی صورت میں پاکستان نوجوانوں کیلیے مزیدمواقع پیدا ہونگے،جبکہ سینٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمن نے کہاکہ پاکستان اورچین کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے اورکئی شعبوں میں تعاون اس حقیقت کامظہرہے کہ فریقین دوطرفہ تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتے ہیں اور باہمی مفادمیں ان تعلقات کومزیدوسعت دینے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کے تعلقات کی ایک تاریخ ہے،دونوں ملکوں نے ہر مشکل گھڑی میں ایکدوسرے کاساتھ دیا،تاریخی دوستی دونوں ملکوں کیلیے معاشی اورتذویراتی شعبوں میں فائدہ مندثابت ہوئی جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اورایک پٹی ایک شاہراہ جیسے منصوبوں نے دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کونئی جلابخشی ہے۔

مزید :

کامرس -