چینی ورکنگ گروپ برائے زراعت کے تحت وفد اگست میں پاکستان کا دورہ کریگا

چینی ورکنگ گروپ برائے زراعت کے تحت وفد اگست میں پاکستان کا دورہ کریگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی)بیجوں کی ترقی، ڈرپ اریگیشن ، ہارٹی کلچر اورگوشت کی صنعت میں پیش رفت کیلئے چین کے ورکنگ گروپ کے ارکان کادورہ پاکستان اگست میں متوقع ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق ورکنگ گروپ کے ارکان پاک چین مشترکہ ورکنگ گروپ برائے زراعت کے تحت پاکستان کا دورہ کریں گے اوراس کا بنیادی مقصد مشترکہ ورکنگ گروپ کے تحت پاکستان میں بیجوں کی ترقی، ڈرپ ایریگیشن ، ہارٹی کلچر اورگوشت کی صنعت میں پیش رفت کا جائزہ لینا ہے۔ واضح رہے کہ وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کے گزشتہ ماہ دورہ چین کے دوران چینی قیادت سے ملاقاتوں میں نیسپاک لانگ ٹرم پلان کے تحت پاک چین زرعی تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں پاکستانی کی زرعی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت پاکستان کے زرعی شعبے کی ترقی کو ترجیحی حیثیت دی گئی ہے اورتوقع ہے کہ آنے والے سالوں میں پاکستان میں زراعت کے شعبے میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔

مزید :

کامرس -