چین کی بجلی کی پیداوار میں10 فیصد سالانہ کا اضافہ ریکارڈ

چین کی بجلی کی پیداوار میں10 فیصد سالانہ کا اضافہ ریکارڈ

  

بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا )چین کے اہم بجلی گھروں نے مارچ میں 528.34بلین کلو واٹ فی گھنٹہ بجلی پیدا کی جو کہ اعدادوشمار کے مطابق2.1فیصد سالانہ زیادہ ہے۔ تھرمل بجلی کی پیداوار مارچ میں1.4فیصد سالانہ کے اضافے سے 401.74بلین کلو واٹ فی گھنٹہ رہی جبکہ ہائیڈرو پاور اور جوہری بجلی گھروں کی پیداوار بالترتیب 66.74بلین کلو واٹ فی گھنٹہ اور 21.74بلین کلو واٹ فی گھنٹہ رہی۔مارچ میں ہوا اور شمسی فارموں کی طرف سے پیدا کی جانے والی بجلی میں 30.6 اور27.9فیصد سالانہ کا زبردستفہ ہوا۔ چین آلودگی سے نمٹنے اور پیداواری کوالٹی کو فروغ دینے کے لیے حالیہ برسوں میں ہوائی اور شمسی بجلی جیسی قابل تجدید توانائی کو فروغ دے رہا ہے۔قومی ترقی واصلاحات کمیشن کے مطابق 2018کی پہلی سہ ماہی میں بجلی کی پیداوار میں دس فیصد سالانہ کا اضافہ ہوا ہے۔ مارچ میں چین کی بجلی کی مجموعی کھپت 532.5بلین کلو واٹ فی گھنٹہ تھی جو ایک سال قبل سے 3.6فیصد زیاد ہ ہے۔

مزید :

کامرس -