چین،یو اے ای میں نمائشوں میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

چین،یو اے ای میں نمائشوں میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

  

لاہور(آن لائن)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے چین اور متحدہ عرب امارات میں منعقدہ عالمی نمائشوں میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔گزشتہ روز ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایشیا فروٹ لا جسٹکا نمائش 5سے 7ستمبر تک ہانگ کانگ،چین میں منعقد ہو گی۔جس میں تازہ پھل اور سبزیاں،ڈرائی فروٹس،آرگینک پروڈکٹس، مصالحے، جڑی بوٹیاں، چلڈ فروٹس، سبزیاں،جڑی بوٹیاں، پھلوں اور سبزیوں کے پراسیسنگ کیلئے سامان اور آلات کے سٹالز لگائے جائیں گے۔نمائش میں شرکت کے خواہشمند 15جون تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔انٹر نیشنل جیولری اور واچ شو ابو ظہبی،متحدہ عرب امارات میں 25 تا 29 اکتوبر منعقد ہو گا،جس میں ہیرے،سونے اور چاندی کی جیولری جیم سٹون اورنیم قیمتی پتھر وں کے سٹالز لگائے جائیں گے۔نمائش میں شرکت کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 31مئی ہے۔

مزید :

کامرس -