تھر ؛اسلام کوٹ میں آئندہ ماہ کوئلہ کا اخراج ممکن ہو جائیگا

تھر ؛اسلام کوٹ میں آئندہ ماہ کوئلہ کا اخراج ممکن ہو جائیگا

  

لاہور(آن لائن)تھر کے علاقے اسلام کوٹ سے آئندہ ماہ کوئلہ نکلنا شروع ہوجائیگا جبکہ اکتوبرمیں بجلی کی پیداوار بھی شروع کر دی جائیگی۔سندھ اینگروکول مائینگ کمپنی نے بلاک ٹوکے متاثرین کیلئے دومتبادل گاؤں کے قیام پر کام شروع کردیا۔سندھ اینگرو کول مائیننگ نے تھر کا کوئلہ نکالنے اور اس سے بجلی پیدا کرنے کیلئے تیزی سے کام شروع کردیا ہے۔تھر کول کے متاثرین کیلئے 2نئے گاؤں زیر تعمیر ہیں جن میں 422گھر تعمیر کئے جائیں گے۔تھر میں پہلا گاؤں رواں سال تک مکمل ہوجائیگا،جس میں 172خاندانوں کو منتقل کیا جائیگا۔اس گاؤں میں مارکیٹ،مسجد اور مندر سمیت ہسپتال اور سکول کی سہولتیں بھی دستیاب ہوگی۔گاؤں میں تعمیر ہونے والے گھر کا سائز 1100گز اور اس پر 40لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

مزید :

کامرس -