اپنے اصولوں پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گی ،نیہا بلوچ
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمرنیہا بلوچ نے کہا ہے کہ سالوں میں نہیں مجھے دنوں میں شہرت اور عزت ملی ہے ‘اصولوں پرکوئی سمجھوتہ نہیں کروں گی اور اپنے پرستاروں کو ہر بار کچھ نیا کر کے دکھانے کی کوشش کر وں گی اگر میعاری فلموں میں لوگوں کو سامنے لایا جائے توفلم انڈسڑی کوبہت جلد بحال کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اب تک سٹیج پر جتناکام کیا ہے اس میں ہمیشہ کچھ منفر د کیا ہے یہی وجہ ہے کہ شائقین میری پرفار منس کو بے حد پسند کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا میں چور دروازے سے نہیں محنت سے آگے بڑ ھ رہی ہوں یہی وجہ ہے کہ کہ سالوں میں نہیں دنوں میں شہرت اور عزت ملی ہے۔