بابرہ شریف کاکوٹھی خالی کروانے کے لئے عدالت سے رجوع

بابرہ شریف کاکوٹھی خالی کروانے کے لئے عدالت سے رجوع
بابرہ شریف کاکوٹھی خالی کروانے کے لئے عدالت سے رجوع

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ بابرہ شریف نے ایم ایم عالم روڑ پر واقع کوٹھی خالی کروانے کے لئے سول عدالت سے رجوع کرلیا ہے جس پر عدالت نے قابض شخص سے جواب بھی طلب کر لیا ہے۔بابرہ شریف نے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ جیولر کے مالک نے گزشتہ سات ماہ کا کرایہ ادا نہیں کیا اور نہ ہی وہ جگہ خالی کررہے ہیں۔یاد رہے کہ بابرہ شریف نے مذکورہ جگہ مشہور جیولری برانڈ دماس کو کرائے پر دی ہوئی تھی لیکن کمرشل فیس میں اضافے کے بعد کرایہ دینے دے انکار کردیا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ بابرہ شریف نے اپنا گھر کافی عرصہ پہلے دماس کو کرائے پر دیا تھا لیکن انہیں معلوم نہیں تھا کہ اس طرح دھوکہ بھی ہوسکتا ہے۔

مزید :

کلچر -