کانز فیسٹیول،شان سوشل میڈیا پرماہرہ خان پر برس پڑے

کانز فیسٹیول،شان سوشل میڈیا پرماہرہ خان پر برس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)ماہرہ خان نے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا ہے جس پر انہیں دنیا میں تعریفی نظروں سے دیکھا جارہا ہے تاہم اداکار شان کو ان کی یہ کامیابی بالکل پسند نہیں آئی جس کا اظہار انہوں نے ٹوئٹر پر کیا ہے جہاں شان نے لکھا کہ کسی بھی فیسٹیول میں فنکار کی پہچان اس کے کام سے ہوتی ہے لیکن ماہرہ خان کون سی فلم کی نمائندگی کررہی ہے جس پر لوگوں نے طرح طرح کے تبصرے کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تصیح بھی کی کہ ماہرہ خان لوریل پیرس کی نمائندگی کے لئے اس فیسٹیول میں گئی ہے۔یاد رہے کہ شان اس سے پہلے بھی کئی بار ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں۔

مزید :

کلچر -