لاہور تھیٹر کے حوالے سے دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتا ہے:سرور

لاہور تھیٹر کے حوالے سے دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتا ہے:سرور
لاہور تھیٹر کے حوالے سے دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتا ہے:سرور

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر سرورنے کہا ہے کہ تھیٹر کی رونقیں دوبارہ بحال ہو چکی ہیں۔اچھے اور معیاری ڈراموں کی وجہ سے فیملی تھیٹر کا رخ کر رہی ہیں۔تھیٹر میں بے ہودہ گفتگو ہی اس کی تباہی کا باعث بنی ہے۔نسیم وکی ،امانت چن اور ناصر چنیوٹی جیسے سپر سٹار کو اس کا کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اپنے اچھے فن کی وجہ سے تھیٹر کا رخ درست سمت موڑ دیا ہے۔اداکارہ نے کہالاہور تھیٹر کے حوالے سے دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتا ہے۔ہمیں چاہیے کہ اس پہچان کو ختم نہ ہونے دیں۔تھیٹر میں اگر فیملی نہیں آتی تو یہ ہماری سب سے بڑے ناکامی ہو گی۔ہمیں بے ہودہ گانے اور گفتگو سے بھی پرہیز کرنا ہو گا۔

مزید :

کلچر -