رمضان میں تمام شوبز سرگرمیاں ترک کردیتی ہوں:ماہ نور
لاہور(فلم رپورٹر) فلم،ٹی وی اور سٹیج کی معروف اداکارہ،ماڈل اور پرفارمر ماہ نورنے کہا ہے کہ ماہ صیام فضیلت اور برکتوں کا مہینہ ہے خلق خدا کی خدمت سے ہی اللہ کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے۔رمضان المبارک میں تمام شوبز سرگرمیاں ترک کردیتی ہوں۔ہر مرتبہ میں کوشش ہوتی ہے کہ مکمل روزے رکھوں۔گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ قریبی دوستوں کیلئے خصوصی طور پر افطاری کے انتظامات کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہوں۔ ماہ نور نے کہا ہے کہ رمضان المبارک برکتوں والا مہینہ ہے او ر ہمیں چاہیے کہ ہر قدم اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے اٹھایا جائے ،،رمضان المبارک کے روزوں سے ہمیں صبر کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہینے میں خصوصی عبادات کے اہتمام کے ساتھ مستحق اور نادار لوگوں کی دل کھول کر مدد کرنی چاہیے۔اپنے لئے تو ہر کوئی جیتا ہے دوسروں کیلئے جینے کا مزہ ہی الگ ہے جس کا تصور ناقابل بیان ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان میں تمام روزے رکھتی ہوں اور خصوصی عبادات کے ساتھ جہاں تک ہو سکے مستحق لوگوں کی بھی مدد کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا ک صاحب ثروت لوگوں کو چاہیے کہ مستحقین کی ہر طرح سے مدد کریں۔ایک سوال کے جواب میں ماہ نور نے کہا کہ دورہ بینکاک بہت کامیاب رہامیں نے خوب سیر و تفریح کی ۔
عید کے سپل میں سٹیج ڈرامہ کروں گی اپنے نئے سٹیج ڈرامہ کے لئے انتائی منفرد ڈریسز تیار کروارہی ہوں اس کے ساتھ ساتھ اپنے پرستاروں کے لئے نئے ڈانس آئٹم بھی پیش کروں گی۔میری ہمیشہ کوشش ہوتی کہ کچھ نیا کرکے دکھاؤں۔