بھارتی فلموں نے ہماری انڈسٹری کو نقصان پہنچایا :رائمہ خان

بھارتی فلموں نے ہماری انڈسٹری کو نقصان پہنچایا :رائمہ خان
بھارتی فلموں نے ہماری انڈسٹری کو نقصان پہنچایا :رائمہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ وپرفارمر رائمہ خان نے کہا ہے کہ چند مفاد پرست لوگوں کی وجہ سے فلم انڈسٹری کو نقصان پہنچ رہا ہے جنہیں بے نقاب کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ثقافت کو دیکھنے کیلئے ان کی فلمیں اور ڈرامے دیکھے جاتے ہیں مگر پاکستان میں ایک مخصوص لابی نے ہندوستانی فلموں اور ڈراموں کو سپورٹ کرکے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ کردیا ہے اگرہم نے اپنی تہذیب اور ثقافت کو بچانا ہے تو ہندوستانی فلموں کی نمائش کو بند کروانا ہوگا۔ہندوستانی فلموں کی یلغار نے پاکستانی انڈسٹری کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔حکومت وقت کو بھی بالی وڈ فلموں کی نمائش کے خلاف دو ٹوک موقف اختیار کرناچاہئے اور ہمیں مفاد پرست لوگوں کو بھی بے نقاب کرنا ہو گا۔
جو انڈسٹری کی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -