فلمی مافیا اب ٹی وی تباہی کے لئے سرگرم ہے:نشا خان

فلمی مافیا اب ٹی وی تباہی کے لئے سرگرم ہے:نشا خان
فلمی مافیا اب ٹی وی تباہی کے لئے سرگرم ہے:نشا خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل نشا خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل’’کس دن میرا ویاہ ہوگا‘‘میں منفرد کردار ادا کیا ہے۔اس پراجیکٹ میں اعجاز اسلم کی بیوی کے روپ میں نظر آؤں گی۔اس کے علاوہ ڈرامہ سیریل’’میں سوتیلی‘میں بھی میرا کردار دیکھنے سے قابل ہے۔ فلم انڈسٹری کی تباہی میں غیر سنجیدہ لوگوں کا ہاتھ ہے جو لوگ اس کام کو جانتے نہیں وہ کرتا دھرتا بنے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلمی مافیا اب ٹی وی تباہی کے لئے سرگرم ہے۔ فلم کی اداکارائیں اب ٹی وی کا رخ کر چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تمام فلم میکروں کو چاہیے کہ وہ اس انڈسٹری کے لئے معیار کو ترجیح دیں انہوں نے کہا کہ میں خود بھی فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہوں۔

مزید :

کلچر -