مہوش حیات برطانوی ڈرامہ سیریل میں اہم کردارحاصل کرنے میں کامیاب
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کوبرطانوی ٹیلی ویڑن کے ڈرامہ سیریل میں اہم کردارمل گیا اور انھوں نے یہ پیشکش قبول بھی کرلی ہے۔ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ایکٹران لا کی کامیابی کے بعد میں خود پربھاری ذمے داری محسوس کرنے لگی ہوں۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں مہوش حیات کا کہناتھا کہ میوزک کے شعبے میں بھی اچھا رسپانس ملا ہے اورمستقبل میں مزید کام کرتی دکھائی دونگی۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف تواپنے پرستاروں کی امیدوں پرآئندہ بھی پورا اترنے کے لیے کڑی محنت کرنا ہوگی۔
اوردوسری جانب پاکستان فلم انڈسٹری کوانٹرنیشنل تک مارکیٹ لے جانے کے لئے ایسا کام کرنا ہوگا جوہراعتبار سے بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق ہو، میں نے توابھی سے اس سلسلہ میں کام شروع کردیا ہے۔