وفاق کی طرح پنجاب کے بجٹ میں اعداو و شمارکا ہیر پھیر نہ کیا جائے ، مہرین انور

وفاق کی طرح پنجاب کے بجٹ میں اعداو و شمارکا ہیر پھیر نہ کیا جائے ، مہرین انور

  

لاہور( پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ وفاق کی طرح پنجاب کے بجٹ میں اعداو و شمارکا ہیر پھیر نہ کیا جائے ،پنجاب میں پانچ بجٹ سے عوام کو کچھ نہیں ملا ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وفاقی بجٹ میں167ارب روپے کا ریلیف دے کر 539ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں جس کے عوام پر منفی اثرات پڑیں گے اور ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگا ، پنجاب کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا حکومت اس بجٹ کو سیاسی اور انتخابی بنانے کے بجائے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کا اعلان کرے۔

عوام کے مسائل کے حل کے ئے ابھی تک کچھ نہیں کیاگیا،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر مسائل حل کرے گی ،پیپلزپارٹی عوام دوست جماعت ہے اور ہمیشہ بجٹ میں عوامی مفاد کا خیال رکھتی ہے ، یہ ہی وجہ ہے کہ یہ جماعت ملک کی مقبول ترین جماعت ہے ،اس پر عوام کا گہرا اعتماد ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -