حرمین الشریفین مسلمانوں کی وحدت کے مراکز ہیں، مفتی احمد علی ثانی

حرمین الشریفین مسلمانوں کی وحدت کے مراکز ہیں، مفتی احمد علی ثانی

  

لاہور ( پ ر )جمعیت علماء اسلام س پنجاب کے امیر مفتی احمد علی ثانی لاہور کے امیر مولانا علیم الدین شاکر ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین سمیت دیگر نے کہا ہے کہ حرمین الشریفین مسلمانوں کی وحدت کے مراکز ہیں، اسلام دشمن قوتیں متحد ہوکر مسلمانوں کے مقدسات پر حملہ آور ہونا چاہتی ہیں، اسلام امن ،سلامتی اور اتحاد کا درس دیتا ہے۔ اسلام بد امنی اور انتشار پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دیتا۔ انتہاپسندی اور دہشت گردی کی آڑ میں اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی، اسلام کا آفاقی پیغام ہی عالم اسلام کی مضبوط بنیاد ہے۔

گذشتہ روز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کودہشت گردی اور انتہاپسندی سے نجات دلانے کیلئے مسلم ممالک کو متحد ہونا ہوگا ۔ دہشت گرد اور انتہاپسند قوتیں متحد ہوکر مسلم ممالک کو کمزور کرنے کیلئے سازشیں کررہی ہیں۔ استعماری قوتیں عالم اسلام کے مسائل کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔امت مسلمہ کے مسائل کا حل اتحاد میں ہے۔ حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کو نشانہ بنانے کا مقصد حرمین الشریفین کے امن کو تباہ کرنا ہے۔ علماء منبر و محراب سے اسلام کی حقیقی تعلیمات کو عا کریں۔ مرکزی علماء کونسل مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -