نظام مصطفیؐ نافذ کرکے ہی عوام کو خوشحالی نصیب ہوگی، عبدالخالق

نظام مصطفیؐ نافذ کرکے ہی عوام کو خوشحالی نصیب ہوگی، عبدالخالق

  

لاہور ( پ ر ) مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے امیر پیر عبدالخالق مرکزی ناظم اعلیٰ پیر سید عرفان مشہدی سمیت دیگر نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان میں نظام مصطفیﷺ نافذ کرکے ہی عوام کو خوشحالی نصیب ہوسکتی ہے۔شدت پسندانہ واقعات کی روک تھام کے لئے لائحہ عمل بنایا جائے، ووٹ کی طاقت سے سیکولر اور دین مخالف پارٹیوں کو شکست دیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مختلف شہروں سے آئے وفود سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کا بڑھتا رحجان انتہائی خطرناک شکل اختیار کر چکا ہے۔ گولی اور گالی کے کلچر کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ملک میں انتشار اور فساد پھیلانے کی سازش کو ناکام بنانے کے لئے مشترکہ کوششیں کریں۔ ایسا نہ کیا گیا تو سیاسی جماعتوں کے لئے انتخابی مہم چلانا مشکل ہو جائے گا۔ قوم میں امن پسندی، تحمل اور برداشت پیدا کی ضرورت ہے۔

معاشرہ میں شدت پسندانہ واقعات کی روک تھام کے لئے لائحہ عمل بنایا جائے۔

ریاست نفرت انگیز تقاریر کو روکنے کے لئے سخت ترین اقدامات کرے۔ شدت پسندی اور عدم برداشت کا معاملہ سیاہی پھینکنے اور جوتا مارنے سے شروع ہو کر گولی مارنے تک پہنچ گیا ہے۔ حقیقی علمائے حق نوجوانوں میں امن پسندی، برداشت، تحمل اور تدبر پیدا کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -