مومنو اللہ تعالیٰ کے راستے پر جہاد کرتے رہا کرو ، محمد اسلم صدیقی

مومنو اللہ تعالیٰ کے راستے پر جہاد کرتے رہا کرو ، محمد اسلم صدیقی

  

لاہور(پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے راستے پر وہ لوگ جہاد کریں جنہوں نے اپنی دنیا کو خیر باد کہہ دیا ہو وہ صرف اللہ ہی کے راستے پر چل نکلے ہو اور زندگی کی پرواہ نہ کریں انہوں نے کہا کہ اللہ کی نفرت حق والوں کے ساتھ ہوتی ہے۔ مومنوں کے لئے جہاد کی تلقین کی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ آپؐ نے ہمیشہ حق و باطل کے لئے جنگیں لڑیں اور اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ آپؐ کو فتح نصیب فرمائی۔ جنگ قبول ، جنگ خندق جنگ احد کی مثالیں تاریخ میں واضح ہیں۔

۔ آپؐ نے اللہ کے دین کو پھیلایا اور آپؐ کی کاوشوں سے دین پھیلتا ہی چلا گیا۔

اللہ تعالیٰ نے آپؐ کی ہمیشہ غیبی مدد فرمائی فرمایا کہ اے مومنو تم اللہ کے راستے پر کیوں نہیں نکلتے آپؐ نے اپنی پوری زندگی کمزوری یتیموں، مسکینوں کی نہ صرف مدد فرمائی بلکہ بارگاہ رب العزت میں ان کے لئے دعا بھی فرمائی اس سے پہلے لوگوں پر جہاد فرض نہیں تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -