چیمئنز ٹرافی ، کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ہالینڈ لگانے کا فیصلہ

چیمئنز ٹرافی ، کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ہالینڈ لگانے کا فیصلہ

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے چیمپنز ٹرافی کے لئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ہالینڈ میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا انعقاد اگلے ماہ سے ہوگا جبکہ اس تربیتی کیمپ میں شرکت کے لئے بائیس کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جو اس اہم ایونٹ کے لےئے اس تربیتی کیمپ میں اپنی خامیاں دور کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور جو کھلاڑی تربیتی کیمپ میں عمدہ تربیت کا مظاہرہ کرے گا اس کو حتمی سکواڈ میں شامل کیا جائے گا جو ہالینڈ میں کھیلے جانے والے اس اہم ایونٹ میں شرکت کرے گا اس حوالے سے تربیتی کیمپ میں شریک کھلاڑیوں میں بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے اور ہر ایک کی اس حوالے سے کوشش ہے کہ وہ کیمپ میں عمدہ پرفارمنس سے اپنی فٹنس کو ثابت کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کا حصہ بنے یقینی طور پر پاکستان کی ہاکی ٹیم ایک طویل عرصہ کے بعد ایک اہم ایونٹ میں شرکت کررہی ہے جس کے لئے اس کو بھرپور تیاریاں کرنے کی ضرورت ہے اور امید ہے کہ اس اہم ایونٹ میں شریک کھلاڑی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے اس ایونٹ میں پاکستان کی ہاکی ٹیم نے اپنا پہلا میچ روائتی حریف بھارت کے خلاف کھیلنا ہے جو بہت اہمیت کا حامل میچ ہے اور اس میچ میں پاکستان کو جیت کی ضرورت ہے امید ہے کہ اس تربیتی کیمپ میں کھلاڑی اپنی شمولیت کے لئے بھرپور کوششیں کریں گے اور ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اس ایونٹ میں شریک ہوں کھلاڑی غیر ملکی کوچ کی زیر نگرانی اس اہم تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -