قومی انٹر سکول چمپئن شپ آج سے لاہور میں شروع ہوگی

قومی انٹر سکول چمپئن شپ آج سے لاہور میں شروع ہوگی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور بیس بال بحریہ ٹاؤن سپورٹس ونگ کے تعاون سے قومی انٹر سکول چیمپئن شپ آج 14 مئی سے عاشق حسین بیس بال سٹیڈیم بحریہ ٹاؤن لاہور میں شروع ہوگی، چمپئن شپ کا افتتاح پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر شوکت جاوید کریں گے۔پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ نے بتایا کہ چمپئن شپ میں مختلف سکولوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میسج گرامر سکول ازمیر ٹاؤن ، گورنمنٹ ہائی سکول مانگا منڈی ، علی گڑھ پبلک سکول مانگا منڈی ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مراکہ کوارٹرز، الائیڈ سکول دیپالپور کیمپس ، فکرِ اقبال ہائی سکول گوجرانوالہ ، ڈویڑنل پبلک سکول ماڈل ٹاؤن اور کریسنٹ پبلک سکول شادمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی مزید ٹیمیں 10 مئی تک اپنے ناموں کا اندراج کرواسکتی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -