پاکستانی پاور لفٹر مریم نسیم نے آسٹریلیا میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

پاکستانی پاور لفٹر مریم نسیم نے آسٹریلیا میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

  

میلبورن(آئی این پی)پاکستان کی پاور لفٹر مریم نسیم نے آسٹریلیا میں کانسی کاتمغا جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی نژاد مریم نسیم نے ایک مرتبہ پھر سبز ہلالی پرچم بلند کردیا ہے اور پاور لفٹنگ کے مقابلوں میں 63کے جی کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔مریم نسیم کا مختلف ممالک کی 7پاور لفٹرز کے ساتھ مقابلہ تھا جبکہ اس مقابلے میں سونے کا تمغہ میزبان ملک کی پاور لفٹر نے جیتا۔کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد مریم نسیم کا کہنا تھا کہ کمر کی انجری کے باعث تکلیف میں تھی اور یقین نہیں تھا کہ مقابلے میں حصہ بھی لے پاں گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی پشاور سے تعلق رکھنے والی مریم نسیم نے آسٹریلیا میں ہونے والے ستاون کلو گرام کیٹگری مقابلے میں سلور میڈل جیت کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا تھا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -