الیگزینڈر زیوریف اور ڈومنک تھائم میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

الیگزینڈر زیوریف اور ڈومنک تھائم میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ ...

  

میڈرڈ(آئی این پی)الیگزینڈر زیوریف اور ڈومنک تھائم فتوحات برقرار رکھتے ہوئے میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔ میڈرڈ اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز سیمی فائنل میں جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف اسرائیلی کھلاڑی ڈینس شاپو والوو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-1 سے زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، دوسرے سیمی فائنل میں آسٹرین کھلاڑی ڈومنک تھائم نے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -