اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہوگا

اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روم(اے پی پی) اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ (آج) پیر سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور مینز اور ویمنز کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز، ویمنز ڈبلز مقابلے ہونگے۔ ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں سپین کے الیگزینڈر زویرو اعزاز کا دفاع کرینگے۔
جبکہ ویمنز سنگلز مقابلوں میں یوکرائن کی ایلینا سویٹولینا اپنے اعزاز کا دفاع کرینگی۔
شہرہ آفاق امریکن ٹینس سٹار اور 23 مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن سرینا ولیمز آئندہ ہفتے شیڈول اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں ہیں۔