نابینا افراد کا مطالبات کی منظوری کیلئے میقٹروبس ٹریک پر دھرنا جاری

نابینا افراد کا مطالبات کی منظوری کیلئے میقٹروبس ٹریک پر دھرنا جاری

  

لاہور (سٹی رپورٹر)نابینا افرادنے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے کلمہ چوک پر دوسرے روز بھی دھرنا دئیے رکھا جس کے باعث میٹروبس سروس بھی معطل رہی اس موقع پر نابینا مظاہرین نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی نابینا افراد کودھرنا دئیے دوسرا دن گزر چکا ہے تاہم اب تک کوئی بھی حکومتی نمائندہ ان سے مذاکرات کرنے نہیں آیا ہے تاہم پولیس کے اعلیٰ حکام نے گزشتہ روز بھی نابینا مظاہرین سے مذاکرات کئے اور انہیں اپنا دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی لیکن نابینا مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں کئے جاتے وہ اپنا دھرنا ختم نہیں کرینگے نابینا مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں مستقل نوکریاں دی جائیں اور ہمارے جونابینا ملازمین ڈیلی ویجز پر نوکریاں کررہے ہیں انہیں فوری طور پر مستقل کیا جائے نابینا مظاہرین نے مزید کہا کہ خدمت کارڈ کے ذریعے انہیں کم از کم 15 ہزار روپے دئیے جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -