یوتھ فورم فار کشمیرکے زیر اہتمام تحریک آزادی کشمیر ، حریت قیادت کنونشن

یوتھ فورم فار کشمیرکے زیر اہتمام تحریک آزادی کشمیر ، حریت قیادت کنونشن

  

لاہور(پ ر)یوتھ فورم فار کشمیر (YFK)کے زیر اہتمام ایک کنونشن جس کا عنوان تحریک آزادی کشمیر اور حریت قیادت زیر صدارت طارق احسان غوری مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا ،کنونشن میں تحریک آزادی کشمیرکو کچلنے کیلئے قابض بھارتی افواج کی جانب سے مسلسل بد ترین تشدد غیر قانونی گرفتاریوں اور گھر گھر تلاشی کے دوران کشمیریوں سے ہتک آمیز ناروا سلوک پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا گیا ،کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے طارق احسان غوری نے کہا کہ بھارتی حکمرنوں نے بوکھلاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریت قیادت کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے اور حریت قائدین سید علی گیلانی ،میر واعظ،عمر فاروق اور یسین ملک کو مسلسل غیر قانونی طور پر گھروں میں نظر بند کر کے خوف زدہ کیا جا رہا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر بے گناہ نہتے کشمیریوں پر فائرنگ اور پر تشدد کاروائیاں کر کے خو ف و ہراس پھیلایا جا ریا ہے ۔طارق احسان غوری نے کہا کہ پوری وادی کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے ،بھارتی حکمران ظلم و جبر کے ہتکنڈوں سے جذبہ آزادی کو کچل نہیں سکتے ،انہوں نے اقوام متحدہ اور امن کی عالمی تنظیموں سے کشمیر میں ظلم و ستم بند کرانے کا مطالبہ کیا ،کنونشن سے مسلم لیگ ن آزاد کشمیرکے رہنماء غلام عباس میر ،پیپلز پارٹی کے شیخ عرفان احمد ایڈووکیٹ،تحریک انصاف کے نذیر چوہان،مسلم لیگ ق کے سہیل چیمہ اور دختران کشمیر کی ڈاکٹر رابعہ خان نے بھی خطاب کیا اور کشمیر ی حریت قائدین کو مسلسل پابند سلاسل رکھنے کیخلاف شدید احتجاج کیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -