نواز شریف کا پاکستان دشمن چہرہ پوری قوم کے سامنے آچکا ہے،نبیلہ حاکم علی

نواز شریف کا پاکستان دشمن چہرہ پوری قوم کے سامنے آچکا ہے،نبیلہ حاکم علی

  

لاہور (پ ر)تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے کہا ہے کہ نواز شریف کا پاکستان دشمن چہرہ پوری قوم کے سامنے آچکا ہے۔پاکستان کو آج بھی میر جعفر جیسے لوگوں سے خطرہ ہے۔تین مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم رہنے والے شخص نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام بدنام کردیا ہے۔عوام کو آئندہ الیکشن میں سوچ سمجھ کر غداروں کی پارٹی کو ووٹ دینا ہو گا۔شریف فیملی کی پاکستان میں موجودگی ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔تحریک انصاف چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ سابق نا اہل وزیر اعظم کے ملک دشمن بیان کا نوٹس لیا جائے اور ان کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔رکن اسمبلی کا مزید کہنا تھا نواز شریف نے ایک ایسے شخص کو انٹرویو دیا جو ڈان لیکس کی بنیاد بنا اگر ڈان لیکس نیوز غلط تھی تو اس شخص کو دوبارہ انٹرویو کیوں دیا گیا۔اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ نواز شریف اپنے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے پاکستان کو دنبیا بھر میں ببدنام کررہے ہیں۔قوم ا سبدلہ دو ماہ بعد الیکشن میں نواز شریف اور ان کے حواریوں سے لیں گے۔

نوازشریف

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -